ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتےہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے، گرفتار ملزم نعیم اختر کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور جینئوین ویزے پر نائجیریا گیا تھا، ملزم نے نائجیریا میں رہائش پزیر ایجنٹ سے اٹلی کا ویزا حاصل کر کے اٹلی جانے کی کوشش کی۔ ملزم نے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا، جعلی ویزا ہونے کی بنا پر ملزم نائجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا، سعودی عرب پھنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔