ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

10 Dec, 2023 | 11:26 AM

وقاص احمد : ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئےاچھی خبر، آن لائن ٹریفک لائسنس کی سہولت کا آغازکل سےہو جائے گا۔ 
 ٹریفک پولیس کے مطابق آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کیلئےایپ کی تیاری حتمی مرحلےمیں ہے۔ شہری لرنر ، پرانے لائسنس کی تجدید وانٹرنیشنل لائسنس آن لائن بنواسکیں گے۔ لرنر ٹریفک لائسنس شہری پولیس سٹیشن کےفرنٹ ڈیسک سےبھی بنواسکیں گے۔ 
حکومت کی جانب سےبغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی اورموٹرسائیکل چلانےپرکارروائی جاری ہے، ٹریفک پولیس کی سختی کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس بنوا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لائسنس کے حصول کے خواہشمند افراد کی تعداد زیادہ ہونے سےخدمت مراکز پر رش ہو رہاتھا۔

مزیدخبریں