برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

10 Dec, 2023 | 10:30 AM

سعید احمد :  شہرمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں 7روپے فی کلوکمی ہوگئی۔ 
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی کی جانب سےگوشت کی سرکاری قیمت 463 روپے فی کلو جاری کردی گئی۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 307 روپے فی کلو، زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 319 روپے فی کلو  مقرر کردیا گیا۔ اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 1 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ فارمی انڈوں کا فی درجن ریٹ 339 روپے مقرر کردیا گیا۔ مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10050 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ 

مزیدخبریں