لاہور؛ شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر، موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

10 Dec, 2023 | 10:19 AM

ویب ڈیسک:لاہور اور اس کے گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی۔ تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو متبادل راستوں پر سفر کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی ہدایت کی ہے۔ 
ترجمان موٹروے سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،  روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،  تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔  شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شدید دھند کے باعث موٹروے (M-11) ، ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں