وزیراعلیٰ پنجاب کا تین ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

10 Dec, 2023 | 10:08 AM

علی رامے:  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تین ترقیاتی منصوبوں کا 3 گھنٹے طویل دورہ کیا۔ 

ویزراعلیٰ پنجانب نے شاہدرہ فلائی اوورز کی سائیڈ روڈز اور راوی، بیدیاں انڈر پاس کی سائیڈز روڈ کا معائنہ بھی کیا۔ محسن نقوی کو شاہدرہ فلائی اوورزکی سائیڈ روڈز کی تعمیر،ڈرین اور راؤنڈ اباؤٹ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے شاہدرہ فلائی اوورزکی سائیڈ روڈز کی جلد تکمیل یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پراجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیرنہیں ہونی چاہیے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پل کی تعمیر کے لئے دریائے راوی میں پائلنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی پل کے لئے 52 پائلز بنائی جائیں گی، دریا کی وجہ سے احتیاط سے پائلنگ کی جا رہی ہے۔

  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا، سائیڈ روڈز کے تعمیراتی معیار کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بیدیاں انڈر پاس پراجیکٹ کے معیار کو سراہا اورایل ڈی اے ٹیم کو شاباش دی۔  

مزیدخبریں