سٹی42: وفاقی ٹیکس محتسب نےڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کو آئس کریم کی درآمد سے متعلق نئی ویلیوایشن رولنگ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی ٹیکس محتسب، ایف ٹی او آفس نے کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ ، کراچی کے درآمد شدہ کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کے دوران آئس کریم امپورٹرز کے ساتھ امتیازی سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایف ٹی او نے جمعرات کو کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (SAPT)، کراچی کے خلاف ایک امپورٹر کی دائر کی ہوئی شکایت پر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ
FTO آرڈر میں کہا گیا ہے کہ یہ شکایت کنندہ میسرز کیپ وین سویٹس اور اس کے مدمقابل میسرز جوفا انٹرنیشنل کے درمیان ویلیو ایشن رولنگ کے اطلاق میں امتیازی سلوک کا واضح معاملہ ہے جس پر ویلیو ایشن کے ذریعے غور کرنے/حل کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی شکایت کنندہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو سننے کا مناسب موقع فراہم کرنے کے بعد شکایت کنندہ کے بارے میں فیصلہ کریں۔
شکایت کنندہ باقاعدگی سے فرانس سمیت دنیا بھر کے ذرائع سےہیگنڈیزس برانڈ کی آئس کریم "HAAGEN DAZS ICE CREAM" کے مختلف فلیور درآمد کرتا تھا۔ شکایت کنندہ نے جی ڈی درج کرائی جس کا محکمہ کی طرف سے کسی قانونی بنیاد یا جواز کے بغیر اعلان کردہ قیمت پر ایویلیئیشن نہیں کی گئی۔
ایف ٹی او کے حکم سے یہ بات سامنے آئی کہ کلکٹریٹ کی جی ڈی کے حوالے سے اعلان کردہ قیمت کو قبول کرنے میں ناکامی اس حقیقت کے باوجود کہ محکمہ خود پہلے ہی دو مرتبہ جی ڈی کے حوالے سے اعلان کردہ قیمت کو قبول کر چکا ہے۔ تاہم محکمہ نے کسٹم اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے پیش نظر دوسرے درآمد کنندہ میسرز جوفا انٹرنیشنل کے معاملے میں ان کی اعلان کردہ قیمت کو بلا پس و پیش قبول کر لیا۔
ایف ٹی او نے کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کراچی کو ہدایت کی ہے کہ وہ جی ڈی کے سلسلے میں اعلان کردہ قیمت کو قبول کریں کیونکہ وہ پہلے ہی دیگر جی ڈی کے حوالے سے اعلان کردہ قیمت کو قبول کر چکے ہیں۔