پاکستان کو نقصان کیوں پہنچ رہا ہے ؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا

10 Dec, 2022 | 09:02 PM

ویب ڈیسک : سینئر رہنما اپٹما گوہر اعجاز کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام۔
سیاسی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد شرکت کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، ممبر قومی اسمبلی علی پرویز ملک،معروف کانوندان سلمان اکرم راجہ کاروباری شخصیات صدیق جاوید بھٹی ، میاں عمر احسن ,فواد مختار فاطمہ فرٹیلائزر ، میاں طلعت اورئنٹ گروپ ، کامران غازی ، ایس ایم تنویر ، عامر اعظم نیو ، نوید یوسف ، احمد کمال کمال ٹیکسٹائل ، میاں عامر محمود ، سلطان گوہر ، نعیم بٹ ۔ میاں احسن ، عامر عبداللہ ، عبد الرحیم نے شرکت کی ۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن سیاست کے لیے غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا۔ ہماری سمت درست ہے اور ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا جبکہ اپوزیشن فرضی کرپشن کے قصے سنا کر سرمایہ کاری کے راستے بند کر رہی ہے۔ میں نے مالی انتظام بہتر کرنے کی پاداش میں 5 سال جلا وطنی گزاری اور میرے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے تو ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن آج ہماری معیشت 46 ویں نمبر پر جا پہنچی ہے۔ ہم نے روپے کو بغیر سوچے سمجھے ڈی ویلیو کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہو گا۔  2013 میں بھی دنیا کہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا لیکن ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سابقہ دور معیشت کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا جبکہ معیشت پر اور تجربے نہیں کر سکتے۔

مزیدخبریں