کورونا ویکسین سے متعلق بری خبر

10 Dec, 2022 | 08:26 PM

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کی عدم توجہی ۔ بیرون ملک تسلیم کی جانے والی کورونا ویکسین کا سٹاک ختم  ۔
لاہور سمیت صوبے بھر میں فائزر ویکسین میسر نہیں ہے ۔فائزر ویکسین نہ ہونے سے بیرون ملک جانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پر رہا ہے ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کے پاس صرف چینی ویکسین سائنوفام کا سٹاک موجود ہے سٹاک ختم ہونے کے بعد پرائمری ہیلتھ کو مزید فائزر ویکسین منگوانے ک خیال آیا ۔
 وفاقی حکومت سے مزید فائزر ویکسین فراہم کرنے کی استدعا کر دی گئی ہے۔ فائزر ویکسین ختم ہونے سے عمرہ سمیت بیرون ممالک جانے والے روزانہ سینکڑوں شہری مایوسی سے دوچار ہیں ۔

مزیدخبریں