لبرٹی مارکیٹ سےمتعلق اہم انکشافات

10 Dec, 2022 | 07:06 PM

ویب ڈیسک : لبرٹی مارکیٹ کی پارکنگ سائٹ کو زبانی احکامات پر آوٹ سورس کرنے کے آفٹر شاکس .
پارکنگ عملہ دھڑلے سے اوور چار جنگ کرنے اور جعلی ٹوکن بکس کے استعمال میں مگن ہے۔شہریوں سے جعلی ٹوکن پرچیوں پر زبردستی 100 روپے چارج کیے جانے لگے ۔پارکنگ کمپنی نے ٹوکن فیس 30 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

لاہور پارکنگ کمپنی نےاوور چار جنگ کی بڑھتی شکایات پر آنکھیں بند کرلیں ۔جعلی ٹوکن بکس کے ذریعے لاہور پارکنگ کمپنی یومیہ ہزاروں روپے ٹیکہ لگایا جانے لگا ہے۔لبرٹی مارکیٹ پارکنگ میں اوور چار جنگ کرنے پر شہریوں کا چئیرمین لاہور پارکنگ کمپنی سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا ہے،
شہریوں کا کہنا ہے کےٹوکن  کی پرچیوں سے 30 روپے والا حصہ پھاڑ کر ٹوکن شہریوں کو تھمادیا جاتا ہے ۔لاہور پارکنگ کمپنی تو پارکنگ سروسز کے لیے بنائی گئی تھی لیکن اب تو مافیا کی کمائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔

مزیدخبریں