خالد چیمہ : مکہ مکرمہ اور جدہ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے الرٹ جاری ۔
ہائی وے پر مرمت کے کام کی وجہ سے لین کم کردی گئی ہیں جس سے ٹریفک کے بہاؤ اور رفتار میں کمی ہوگئی ہے - ۔
مرمت کا کام آج ہفتہ سے منگل تک صبح 7 بجے سے دو پہر 3 بجے کے درمیان ہوا کرے گا۔مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ مرمت کے کام کی وجہ سے ہائی وے کے ٹریک کم کردیئے جائیں گے۔
مکہ سے جدہ اور جدہ سے مکہ جانے والے مسافروں کو مذکورہ مقام پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔میونسپلٹی نے مزید کہا کہ مسافروں کی سلامتی کے لیے روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکار مذکورہ مقام پر موجود رہیں گے۔