ویب ڈیسک : ایک تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح 1 لاکھ 67 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ۔10 گرام سونا 171 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی نئی بلند سطح 1 لاکھ 43 ہزار 432 روپے پر پہنچ گئی ۔
ایک تولہ چاندی کی قیمت 1890 روپے کی بلند سطح پر برقرار ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کمی سے 1797 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔ایک ہفتے میں ایک تولہ سونا 4000 روپے مہنگا ہوا ہے۔
ایک ہفتے میں دس گرام سونا 3429 روپے مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 110 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔