ویب ڈیسک ؛ ابرار احمد اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لے کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ابرار احمد کی جانب سے بہترین بولنگ کا سلسلہ دوسری اننگز میں بھی جاری رہا، اب تک مجموعی طور پر 3 وکٹیں لے چکے ہیں.
اس طرح ابرار احمد پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والے 18ویں جب کہ پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔پہلی ٹیسٹ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے والوں میں عمران خان، عبدالقادر، وسیم اکرم یا وقار یونس کا نام نہیں، یہ ریکارڈ ابرار سے پہلے محمد زاہد کے پاس تھا جنہوں نے 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی میں پہلی اننگز میں 4 جب کہ دوسری اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں ۔
18کھلاڑیوں کی اس فہرست میں انگلینڈ کے 6، آسٹریلیا کے 3 جب کہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، سری لنکا اور پاکستان کے 2،2 بولرز اور بھارت کا ایک بولر شامل ہے۔