ویب ڈیسک:ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسداد سموگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر نجی دفاتر بند کرانے کے لئے سخت ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سموگ کے تدارک کیلئے ہائی کورٹ کے حکم پر نجی دفاتر بند کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایات دی ہیں کہ جو نجی دفاتر کھلے ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیں، پی ڈی ایم اے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جنوری تک اطلاق یقینی بنایا جائے۔
ڈی سی نے ہدایت نامہ میں مزید کہا کہ نجی دفاتر کے ملازمین ورک فراہم ہوم کر سکتے ہیں، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے.