(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کیس کی سماعت ہوئی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے، حلیم عادل شیخ کی جانب سے وکیل نے ضمانت کی درخواست پر دلائل دیئے ۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،مقدمہ کا سامنا کرنا چاہتے ہیں ضمانت کی درخواست منظور کی جائے ،عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔