(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد اشیا ئےخورونوش کی قیمتوں میں بڑااضافہ کر دیاگیا،دودھ، گھی، بچوں کے خشک دودھ، نوڈلز، کیچپ ، جام اور دیگر اشیا ءمہنگی ہو گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 71 روپے تک اضافہ کر دیاگیا، برانڈڈ گھی 397 سے بڑھ کر 468 روپے فی کلو کر دیاگیا،بچوں کے 800 گرام خشک دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 120 روپے اضافہ ہوگیا، خشک دودھ کا 800 گرام ڈبہ 1690 روپے بڑھ کر 1810 روپے کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ دیسی گھی کی قیمت میں 220 روپے فی کلو اضافہ کیاگیا،برانڈڈ یسی گھی 1200 سے 1420 روپے کا ہوگیا،200 گرام ملک کریم 21 روپے مہنگی، قیمت153 سے 174 روپے ہو گئی،4 پیک نوڈلز20 روپے مہنگے، قیمت 207 سے بڑھ کر 227 روپے کردی گئی ۔
800 گرام کیچپ 30 روپے مہنگی،288 سے 318 روپے کی ہوگئی ،800گرام نمک 10 روپے،440 گرام سیب، مینگو جام 29 روپے مہنگا،مختلف برانڈز کے بسکٹ، مصالحہ جات، صابن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔