ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلوں پر محکمہ فنانس کے اعتراضات

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلوں پر محکمہ فنانس کے اعتراضات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)  محکمہ فنانس نے ایل ڈی اے اتھارٹی کے فیصلوں پر سوالات کے انبار لگادئیے، اعتراضات پر مبنی چار صفحاتی مراسلہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی ایل ڈی اے کو ارسال کردیا۔

مراسلہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتھارٹی کے فیصلوں اور منٹس آف میٹنگ محکمہ فنانس مخفی رکھے جاتے ہیں ،  مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کی چھیویں میٹنگ کے اعتراضا پر جواب نہیں دیا گیا جبکہ چوتھی میٹنگ کے منٹس بھی بھجوانا گوارا نہ کیا ۔ مراسلہ کے مطابق میٹنگ سے سات روز قبل ایجنڈا سرکولیشن کے فیصلے پر اتھارٹی خود عملدرامد نہیں کرتی ۔

مراسلہ میں اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے شعبہ ہیڈ کوارٹر کی جانب سے لیگل ایڈوائزر کی بھرتی محکمے پر بوجھ ، فنانشنل خامیاں اور کارکردگی سے جانچ کا کوئی میکنیزم پیش نہ کیا گیا ۔ محکمہ فنانس نے ایونیو ون کی لینڈ ایکوزیشن کمیٹی پر اعتراض اٹھادیا ہے ۔ محکمہ فنانس نے ایل ڈی اے حکام کو لینڈ ایکوزیشن کے لئے باقاعدہ کو قانون سازی ، پالیسی بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔

محکمہ فنانس نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ کے لئے پرمووشن کے کوٹہ کو پچاس فیصد سے سو فیصد کرنے کے لئے ایس اینڈ جی اے ڈی سے ایڈوائس لینے کی ہدایت کردی ہے ۔ محکمہ فنانس نے واسا ایڈمنسٹریشن کے بغیر ورکنگ میڈیکل آفیسر کے الاونس دینے کی تجویز پر بھی سوال اٹھادئیے ہیں ۔ واسا ایڈمنسٹریشن ست الاؤنس دینے سے محکمے پر مالی بوجھ اور باقاعدہ ٹھوس وجوہ مانگ لیں ہیں.