میٹرک کے طلبا کیلئے اہم خبر، لاہور بورڈ نے بڑا اعلان کردیا

10 Dec, 2022 | 10:22 AM

(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 13 دسمبر کو کرے گا۔

لاہور بورڈ نے میڑک دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کردیا، میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 13 دسمبر کو کیا جائے گا۔رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک دوسرے سالانہ امتحان میں 40 ہزار سے زائد بچوں نے امتحان دیا تھا، نتائج کا اعلان منگل کے روز صبح دس بجے کیا جائے گا۔

طلبا لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کرسکیں گے۔امیدوار اپنا رولنمبر ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر ایس ایم ایس کرکے بھی نتائج معلوم کرسکیں گے۔

مزیدخبریں