پنجاب اسمبلی ٹوٹی تو کیا حکمت عملی بنائی جائے؟پی ڈی ایم نے سرجوڑلیے

10 Dec, 2022 | 08:52 AM

ویب ڈیسک: اگر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑدی تو کیا حکمت عملی بنائی جائے؟حکمران اتحاد کی سینئر قیادت نے سر جوڑ لئے۔ 

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا، ہر صورت کوشش کی جائے کہ پرویز الٰہی کو انگیج کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحادی کی جانب سے تجویز دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب کو انگیج کرنے کیلئے چوہدری شجاعت کو ٹاسک دیا جائے۔ 

حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں آصف زرداری کا کردار اہم ہوگا۔ پنجاب و پختون خواہ اسمبلیاں ٹوٹنے اور باقی دو صوبوں سے پی ٹی آئی کے جانے بحران پیدا ہوجائیگا۔

مزیدخبریں