ویب ڈیسک:بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان ایک مرتبہ پھر نامور اداکارہ کو ڈیٹ کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم ’سرکس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پوجا ہیگڑے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔بالی وڈ سے جڑے عمیر سندو نامی ٹوئٹر صارف نے دعویٰ کیا: ’فلم نگری میں ایک نیا جوڑا آگیا۔ میگا اسٹار سلمان خان پوجا ہیگڑے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔‘
عمیر سندو نے بتایا کہ پوجا ہیگڑے نے سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس سے مزید دو فلموں کے لیے معاہدہ کرلیا، دونوں ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور یہ خبر اداکار کے انتہائی قریبی ذرائع نے دی ہے۔
24 سالہ پوجا ہیگڑے بہت جلد سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں ساتھ نظر آئیں گی۔چند روز قبل سلمان خان کو انڈین فلم اکیڈمی اینڈ ایوارڈ کی ایک تقریب میں دیکھا گیا تھا اور اس موقع پر انہوں نے گہرے سبز رنگ کی شرٹ اور سرمئی رنگ کا کورٹ پیٹ پہن رکھا تھا۔
اداکار ان کپڑے میں ہر بار کی طرح دلکش لگ رہے تھے لیکن ان کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی چیز سیدھے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی تھی۔سُپر اسٹار کی تصویر پر مداحوں نے ان کی انگوٹھی پر زیادہ تبصرے کیے۔ زیادہ تر کا ماننا ہے کہ یہ انگوٹھی منگنی کی ہے۔