ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا، آصف علی زرداری  

Asif ali zardari,International Human Rights Day,messege,City42
کیپشن: Asif ali zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق صدر و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانی حقوق انسانی آزادی کیلئےپہلا قدم ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے انسانی حقوق کی بحالی کیلئے کئی دہائیاں جدوجہد کی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام  دیتے ہوئے کہا کہ شہید قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا،انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی معمول بن چکا ہے،عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے ،  پیپلزپارٹی انسانی حقوق کی فراہمی کی وکالت کرتی رہے گی۔