پانی کو نئی نسلوں کیلئے بچانا وقت کا تقاضا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

10 Dec, 2021 | 10:21 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آبپاشی کا نظام بہتر بنانے کیلئے واٹر کمیشن اور واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا جائزہ ، اجلاس واٹر مینجمنٹ کے ذریعے نہری پانی کی بچت ہوسکے گی ۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری زراعت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری بلدیات اورمتعلقہ حکام شریک ہوئے ۔

 اس موقع پرسیکرٹری آبپاشی نے واٹر کمیشن اور واٹرریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں پانی کے استعمال کو ریگولیٹ کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے اور پانی کو نئی نسلوں کیلئے بچانا وقت کا تقاضا ہے-عثمان بزدار نے کہا کہ واٹر مینجمنٹ کے ذریعے پانی کی بچت کرنا ہوگی- اجلاس میں واٹر کمیشن اور واٹر ریگولیٹری اتھارٹی کے اہم خدوخال اور افعال کار کا جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں