شو میں وینا ملک, مشی خان کی پش اپ لگاتے ویڈیو وائرل

10 Dec, 2021 | 09:24 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)اداکارہ وینا ملک اور مشی خان کی پش اپ لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی ، دوران پش اپ وینا ملک نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے متعلق بڑی بات کہہ دی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وینا ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبان مشی خان تھیں۔ دوران پروگرام میزبان مشی خان کہتی ہیں کہ ناظرین آپ کو پتہ نہیں ہے کہ وینا ملک ایک اتھلیٹ ہیں۔وینا ملک پوچھتی ہیں کہ کہاں پش اپ لگائے گئے ۔

میزبان مشی خان کہتی ہیں کہ میں تو ایسی جگہ لگاﺅں گی جہاں سنسر نہ ہو جائے، وینا ملک کہتی ہیں کہ پش اپ لگاتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کی یاد آجائے گی،جس پر مشی خان اور اداکارہ کھلکھلا کر ہنستے پڑتے ہیں ۔

پش اپ لگاتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ اگر ہم یہ چار منٹ کر لیں گے ہم صحت مند ہیں ،مشی خان کہتی ہیں دیکھیں میں کتنی صحت مند ہوںاس وقت میں گپیں لگا رہی ہوں،وینا ملک میزبان مشی خان سے پوچھتی ہیں کہ کتنی دیر پش اپ لگانے ہیں ،اس پر مشی خان کہتی ہیں کہ اگر میٹ ہوتا تودو سے تین منٹ تو کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں