ہال روڈ پر تجاویزات بنانے والے ہوجائیں خبردار

10 Dec, 2021 | 09:08 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)ہال روڈ مارکیٹ میں ناجائز تجاویزات کا خاتمہ کردیا گیا،صدر ہال روڈ بابر محمود اور جنرل سیکرٹری معظم علی خان اوردیگر عہدیداران نے تجاویزات کا خاتمہ کروایا۔

 لاہور ہال روڈ مارکیٹ میں تجاویزات کیخلاف آپریشن میں ٹریفک پولیس ، داتا گنج بخش ٹاون کا عملہ اور متعلقہ پولیس نے شرکت کی ۔صدر ہال روڈ الخدمت گروپ بابر محمود کا کہنا تھا کہ ہال روڈ پر کسی صورت تجاویزات نہیں لگنی دی جائیں گی۔

بابر محمود نے مزید کہا کہ ہال روڈ پر کاونٹر مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ جنرل سیکرٹری معظم علی خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ہال روڈ پر تجاویزات میں اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں