ویب ڈیسک: نیٹ فلیکس نے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی۔ نت نئے پروگرام، ویب سیریز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹری فلمیں۔۔ سب کچھ جاننے کے لئے جانا پڑے گا '' تودم'' پر ۔
نیٹ فلیکس کے لوگو سے لیس''تودم'' پر نیٹ فلیکس کے صارفین ون اسٹاپ شاپ پر خریداری کرسکیں گے، اپنے پسندیدہ شوز کی اور جان سکیں گے تفصیلات۔ اب صارفین کو ویب پر سرکھپانے اور نیٹ فلیکس کے اورجنل سیزن تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔ بس '' تودم'' پر جائیں اور سب کچھ جان لیں ایک کلک میں۔
بی ہائنڈ دی اسٹریمز جاننے کے لئے جو بھی درکار ہے وہ سب ہے '' تودم'' پر۔ لیکن نیٹ فلیکس نے صارفین کو بتا دیا ہے کہ ابھی ویب سائٹ پر کام چل رہا ہے اور اور جلد ہی اس میں مزید ایکسائٹنگ فیچرز شامل کئے جائیں گے۔
Say hello to Tudum — a backstage pass that lets you dig deeper into the Netflix films, series, and stars you love! It’s still early days but you can expect exclusive interviews, behind-the-scenes videos, bonus features, and more. Check it out https://t.co/sYnbZ6pTzF pic.twitter.com/WtCCAF3B9u
— Netflix (@netflix) December 9, 2021
'' تودم'' نے باقاعدہ آغاز تو کیا تھا 25 ستمبر سے لیکن۔ اس وقت یہ صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہے جبکہ اس کے مزید زبانوں میں ورژن بھی متعارف کرائے جانے کا پروگرام ہے۔