متحدہ عرب امارات نے 50 درہم مالیت کا پلاسٹک نوٹ متعارف کرادیا

10 Dec, 2021 | 08:13 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات نے اپنے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پراپنا پہلا پولیمر بنک نوٹ متعارف کرایا ہے۔اس کی مالیت 50 درہم ہے۔
50درہم (13.6 ڈالر) کے اس نئے کرنسی نوٹ میں سیدھی طرف متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید بن سلطان کو یونین کی دستاویز پر دست خط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کے دوسری طرف امارات کے سات بانی رہ نماؤں کی تصویر پیش کی گئی ہے۔
نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید نے ایک تقریب میں نئے کرنسی نوٹ کے اجراءکا اعلان کیا ہے۔انھوں نےکہا کہ ’’ہم ایک نئے مرحلے داخل ہو رہے ہیں اور یواے ای کی ترقی کاسفر جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں‘‘۔
پولیمر بنک نوٹ روایتی کپاس کے کاغذی نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتے ہیں اور تین گنا زیادہ دیر تک گردش میں رہتے ہیں۔انھیں مکمل طور پرری سائیکل بھی کیا جا سکتا ہے، اس طرح ان کے ماحولیاتی مضراثرات میں کمی آئے گی۔
 اے ٹی ایم مشینیں مستقبل قریب میں اس نئے بنک نوٹ کی تقسیم شروع کر دیں گی۔اس کے ساتھ موجودہ 50 درہم کانوٹ بدستورزیرگردش میں رہے گا۔اس پرانے نوٹ میں ایک طرف عربی بارہ سنگھے کی تمثیل ہے اور دوسری طرف العین میں واقع پرانےالجاہلی قلعہ کی تصویر ہے۔

مزیدخبریں