بڑھتی سموگ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

10 Dec, 2021 | 08:01 PM

M .SAJID .KHAN

(کومل اسلم)شہر لاہور پر سموگ کے سائے چھٹ نا سکے ،بڑھتی فضائی آلودگی سے شہرلاہور کے باسیوں کا سانس لینا بھی دشوارہے لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 185 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کے مختلف مقامات جیسے کہ کوٹ لکھپٹ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 343، ماڈل ٹاون 209 , عسکری 199, گلبرگ مراتب علی روڈ 198 ، مال روڈ 196 ، ایف سی کالج 193 ، ڈی ایچ اے فیز 8 کا ائیر کوالٹی انڈیکس 186 ریکارڈ کیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق  گزشتہ کچھ دنوں میں لاہور شہر کا ائیر کوٹی انڈیکس ساڑھے چار سو سے پانچ سو کے درمیان ریکارڈ کیا جا تا رہا جوکہ انسانی صحت کے لیے بے حد مضر ہے بڑھتی سموگ سے نا صرف انسان بلکہ آبی جانوروں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں سموگ کی وجہ سے لاہور کا موسم بھی بٰری طرح متاثر ہو رہا۔

موجودہ درجہ حرارت 16 ریکارڈ کیا جا رہا محکمہ موسمیات کیمطابق کم سے کم 6 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ماہرین کی شہریوں کو تاکید ہے کہ موسم کے بُرے اثرات سے بچنے کے لیے شہری ماسک کا استعمال لازمی کریں بڑھتی سموگ سے جلدی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا۔

مزیدخبریں