ویب ڈیسک : جنید صفدرولیمے اور استقبالیہ میں معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنرحسن شہریار یاسین کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ایچ ایس وائے نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرمسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور جنید کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئرکیں اور کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات کے علاوہ جنید صفدر کے اخلاق کو بھی سراہا۔
تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایچ ایس وائی کپڑوں کی فٹنگ چیک کروانے کیلئے خود مریم نواز کی رہائشگاہ پہنچے تھے۔
ڈیزائنرکے مطابق انہوں نے پاکستانی کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے ہی استعمال کرتے ہوئے ملبوسات ڈیزائن کیے۔ انہوں نے جنید صفدر کو ناقابل یقین حد تک نرم مزاج اور خوش اخلاق قراردیتے ہوئے اس جوڑے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
یاد رہے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں جنید نے یہ بھی بتایا کہ ولیمے کے کارڈز آج جاری کیے جائیں گے۔