خواتین کے لئے بری خبر

10 Dec, 2021 | 07:09 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: مشیر خزانہ شوکت ترین نے اگلے ہفتے منی بجٹ لانے کا اعلان کردیا، سٹیٹ بینک کی خودمختاری کے حوالے سے آئی ایم ایف سے طے شدہ قانون سازی کے لیے بل بھی منی بجٹ کے ساتھ ہی اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں نیچے آنے کے بعد اب تک پٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تھیں تاہم آئندہ ہفتوں میں پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی بھی کی جائے گی۔
ذرائع  کے مطابق منی بجٹ میں امپورٹڈ لگژری آئٹمز پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی، امپورٹڈ میک اپ کا سامان، امپورٹڈ کپڑے، جوتے اور پرفیومز سمیت کئی اشیاء مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔ مقامی طور پر تیار ہونے والی اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فی صد کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے انٹرویو میں کہا کہ اس سے مہنگائی نہیں ہوگی کیونکہ عام آدمی کے استعمال کی اشیا اور کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس کی چھوٹ ختم نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں