کترینہ کی بہن ایزابیل کیف نے ''جیجا جی،، سے  متعلق کیا کہا؟

10 Dec, 2021 | 06:02 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف اور  وکی کوشل  شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر اداکارہ کی بہن ایزابیل کیف نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایزابیل کیف نے اپنی بہن کی شادی کے حوالے سے ایک پوسٹ جاری کی  جس میں اداکارہ کی بہن نے لکھا ہے کہ، ‘گزشتہ روز مجھے وکی کوشل کی صورت میں ایک بھائی ملا ہے۔

ایزابیل کیف نے اپنے بہنوئی اور اداکار وکی کوشل کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے اور اپنی بہن کے ساتھ قربتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کی دعا بھی کی ہے۔

 واضح رہے کہ کترینہ اور وکی  شادی کے لیے جے پور  میں ہوئی  شادی کے مقام تک جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال  کیا گیا ،شادی میں میں شوبز و دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

مزیدخبریں