ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوی ایشن نے احتجاج کی کال دے دی

All Pakistan Private Schools & Colleges Association
کیپشن: All Pakistan Private Schools & Colleges Association
سورس: facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک کے بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز سے آٹھ ہزار نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی کا معاملہ، آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوی ایشن نے احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی، سولہ دسمبر سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

آل پاکستان پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کے حق میں کینٹ ایریاز کی تمام سٹرکیں بلاک کریں گے، سکولز سربراہان،اساتذہ بچوں اور والدین کے ہمراہ سکول کی قریبی سٹرکیں بند کریں گے۔

سربراہ آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوی ایشن ملک ابرار حسین کا کہنا ہے کہ 30 لاکھ طلبا و طالبات جبکہ پندرہ لاکھ اساتذہ و ملازمین کے روزگار کو بچانے کیلئے احتجاج پر مجبور ہیں، ہر سال سولہ دسمبر کو یوم حقوق طلبہ کے طور پر منایا جاتاہے، رواں سال اس دن احتجاج کریں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer