اوپو کا پہلا فولڈنگ فون مارکیٹ میں کب آئے گا؟

10 Dec, 2021 | 05:06 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ’فائنڈ این‘ اوپو کا پہلا فولڈنگ فون ہے، جسے 15 دسمبر کو کمپنی کے سالانہ ’اینول ڈے‘ کے موقعے پر پیش کیا جائے گا۔

کمپنی نے ٹوئٹر پر اپنے نئے فون کا ٹیزر جاری کیا ہے، جس میں فون کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں چلتا البتہ خدو خال سے یہ سام سنگ کے زی فونز جیسا دکھتا ہے۔

اوپو کے سی ای او پیٹ لاؤ  کا کہنا ہے  کہ  اوپو یقیناً فولڈنگ فونز کے شعبے میں دوسری کمپنیوں سے پیچھے رہا ہے لیکن وہ بہت تحقیق کے بعد دوسروں سے کہیں بہتر فون ریلیز کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں