ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک،انٹر کی سندیں چوہے کھا گئے؛ لاہور تعلیمی بورڈ کا اہم فیصلہ

Decision to operate against rats eating students' matriculation
کیپشن: Rats eating certificates
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)طلبہ کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سندیں کھانے والے چوہوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، لاہور تعلیمی بورڈ نے ڈگری سیل میں قابض چوہوں کے خلاف آپریشن کیلئے چوہا مار کمیٹی تشکیل دے دی۔

 لاہور تعلیمی بورڈ نے چوہا مار کمیٹی کو ڈگری سیل سے چوہوں کو مارنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ لاہور بورڈ کی اولڈ بلڈنگ کے عملےنے سیکرٹری بورڈ سے چوہوں کے بھرمار کی شکایت کی تھی ،اس پر سیکرٹری بورڈ نے کمیٹی تشکیل دی۔ چوہوں کی وجہ سے تعلیمی ریکارڈ کو نقصان پہنچنے پر سیکرٹری کو شکایت کی گئی ۔

اولڈ بلڈنگ میں طلبہ کی اسناد اور پرچوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کی جانب سے تین رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی میں ڈپٹی سیکرٹری منیر اکبر، اسسٹنٹ سیکرٹری مظہر زیدی، جونیئر اسٹیٹ افسر محمد عارف شامل ہیں۔ چوہا مار کمیٹی چوہوں کو مارنے کی رپورٹ سیکرٹری بورڈ کو جمع کروائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer