ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کی بندش سے متعلق مراد راس کا اہم بیان

Murad Rass tweet on Schools
کیپشن: Murad Rass
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گزشتہ روز بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہونا تھی لیکن وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی مصروفیت کی وجہ سے کانفرنس 13 دسمبر کو طلب کر لی گئی ہے۔کانفرنس میں سموگ کے باعث 15 دسمبر تا 16 جنوری تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق  فیصلہ کیا جائےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر  مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کے باعث طلباء کا پہلے ہی تعلیمی حرج ہو چکا، اب سکولوں کی بندش آخری آپشن ہوگا۔ مراد راس نے سکولوں کی بندش کا مطالبہ کرنے والے افراد کو جاہل قرار دے دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ نے طلباء کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان کیا ہے۔