بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

10 Dec, 2021 | 01:14 PM

Sughra Afzal

(فصیح اللہ) مسلم لیگ (ن ) کی عنیزہ فاطمہ نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عنیزہ فاطمہ نے قرار داد میں لکھا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر کے عوام پر روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے ڈرون حملے کیے جارہے ہیں،عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں، انرجی کا بحرا ن بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، ڈالر، بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مہنگائی، بے روزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی مستقبل کی منصوبہ بندی ہے۔ وقت نے ثابت کیا کہ نواز شریف کے بجلی، گیس کے طویل المدتی معاہدے درست فیصلے تھے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مہنگائی میں فوری کمی لاکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے 400 الیکٹریشنز کی جان خطرے میں ڈالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔

رکن اسمبلی ربعیہ نصرت نے تحریک التوا میں کہا کہ شہر کی ایک لاکھ سے زائد سٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں، 274 یوسیز کی سٹریٹ لائٹس مرمت کرنیوالے الیکڑیشنز پھٹے دستانوں سے کام کرنے پر مجبور ہیں، شہر کے نو زونز میں 400 سو الیکٹریشنز کی جان خطرے میں ہے،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ الیکٹریشنز کو الیکٹرک سیفٹی جیکٹس،سیفٹی گلوز،لکڑی کی سیڑھی فراہم نہیں کی گئی۔تحریک التوا میں حفاظتی سامان کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیاہے۔

مزیدخبریں