وکی اور کترینہ کیف کی انگوٹھیاں کتنی مالیت کی، جان کر دنگ رہ جائیں گے

10 Dec, 2021 | 12:44 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : وکی  کوشل اور کیترینہ کیف کے ہاتھ میں اُن کی سگائی کی انگوٹھی  کتنی مالیت کی ہے ، قیاس آرائیاں ختم، نیلم جڑی انگوٹھی نوہزار 8 سو ڈالر مالیت کی مشہور زمانہ کمپنی ٹفینی اینڈ کمپنی کی تیارکردہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابقوکی کوشل  نے کیترینہ کیف کو سگائی میں ہیرے اورنیلم کی انگوٹھی پہنائی۔ کیترینہ کی سگائی کی اس انگوٹھی میں ایک بڑا سا نیلم ہے اور اُس کے چاروں طرف ہیرے جڑے  ہوئے ہیں۔ اُن کی شادی کی انگوٹھی ’ٹفینی اینڈ کمپنی‘ کی تیارکردہ ہے اور اسی طرح کیترینہ کا منگل سوتر بھی بے حد خوبصورت ہے منگل سوتر ہندو مذہب میں شوہرکی جانب سے بیوی کوپہنائے جانے والے تین لڑے ہار کو کہتے ہیں ۔  تین ہیرے جڑا، سونے اور کالے موتیوں کی زنجیر والا منگل سوتر بھی ٹفینی اینڈ کمپنی کا تیار کردہ ہے جس کی قیمت 10لاکھ روپے ہے۔جبکہ کیترینہ نے وکی کو پلیٹینیم بینڈ پہنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، کیٹرینہ نے پلیٹینیم کی ٹفنی سولیسٹ رنگ پہنی، جب کہ وکی نے اپنی رنگ فنگر میں پلیٹینیم میں ٹفنی کلاسک بینڈ پہنا۔

مزیدخبریں