میکسیکو ٹریفک حادثے میں53 امریکی تارکین وطن ہلاک

10 Dec, 2021 | 12:18 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک: میکسیکو میں  ٹریفک حادثے میں53 کے قریب وسطی امریکی تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 54زخمی ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی میکسیکو کی ریاست چیاپاس میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب شہر کے باہر ایک خطرناک موڑ پر ایک بڑا ٹرک الٹ گیا۔ ٹریفک حادثے میں53 کے قریب وسطی امریکی تارکین وطن ہلاک ہو گئے جبکہ 54زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔حکام نے یہ بھی بتا یا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وسطی امریکہ میں غربت اور تشدد سے فرار ہونے والے تارکین وطن اور مہاجرین عام طور پر میکسیکو کے ذریعے امریکی سرحد تک پہنچنے کے لیے سفر کرتے ہیں اور بعض اوقات انتہائی خطرناک اسمگلروں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں جہاں انہیں بڑے ٹرکوں میں بھرا جاتا ہے 

ریاست کے گورنر نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیااور سوشل میڈیا پر لکھا، ”میں نے زخمیوں فوری طبی امداد کا حکم دیدیاہے  غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکوکے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکارہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔

مزیدخبریں