سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے بڑی خوشخبری

10 Dec, 2021 | 10:46 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42 : اولڈ پی اینڈ ڈی بلڈنگ سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دفتر لارنس روڈ پر شفت کرنے کیلئے 25 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے نئی بنائی گئی بلڈنگ کا تعمیراتی کام مکمل، اسپشل سیکرٹری، سیکرٹری آپریشن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سکیشن آفیسرز کے دفتر سمیت پانچ لاکھ سے زائد اساتذہ کا ریکارڈ بھی یکم جنوری سے نئی عمارت میں شفٹ کردیئے جائیں گے۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دفتر اولڈ پی اینڈ ڈی بلڈنگ سے شفٹ کرنے کا کام مکمل کرلیا۔یکم جنوری سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دفتر لارنس روڈ پر منتقل کردیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن کی نئی عمارت 25 کروڑ سے زائد رقم سے تعمیر کیجارہی ہے۔نئی عمارت کے سات فلور ہیں جن میں سے چار مکمل طور پر تعمیر کرلیے گئے ہیں۔اولڈ پی اینڈ ڈی بلڈنگ کی جگہ ڈیجٹل ٹاور بنایا جانا ہے۔ڈیجٹل ٹاور بنانے کے لیے تمام ڈیپارٹمنٹس کو دفاتر کو اولڈ پی اینڈ ڈی بلڈنگ 31 دسمبر تک خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

سکول ایجوکیشن کی نئی بلڈنگ میں سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن اور تمام سکیشن آفیسرز کے دفتر بنائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے 5لاکھ سے زائد اساتذہ کا ریکارڈ بھی 31 دسمبر تک نئی بلڈنگ میں منتقل کرلیا جائےگا۔اولڈ پی اینڈ ڈی بلڈنگ میں اساتذہ کو پارکنگ اور دفاتر کی کمی کاسامنا تھا۔نئی بلڈنگ میں سکول ایجوکیشن کے تمام ذیلی اداروں کے دفاتر بھی بنے گےجس کے باعث سائلین کو اپنے کام کیلئے مختلف دفاتر کے دھکے نہیں کھانا پڑے گے۔

مزیدخبریں