ویب ڈیسک : امریکا کے بعد برطانیہ اور کینڈا نے بھی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ ونٹراولمپکس میں کوئی برطانوی وزیرشریک نہیں ہوگا۔جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی کہا کہ بیجنگ اولمپکس کا بائیکاٹ کوئی تعجب کی بات نہیں ۔ ہم پہلے بھی متعدد بارچین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہارتشویش کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ چین میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جواز بنا کر پہلے امریکا نے بیجنگ اولمپکس کے بائیکا کا اعلان کیا ۔اس کے بعد برطانیہ اور کنیڈا نے بھی اس کے سفارتی بائیکا ٹ اعلان کردیا ۔ دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے کہا کہ برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا اولمپکس پلیٹ فارم کو سیاسی کھیل کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں اس غلطی کی قیمت چکانی پڑے گی۔