کورونا کےخطرناک ویرینٹ کا پھیلاؤ ،مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ شروع

10 Dec, 2021 | 08:39 AM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : کورونا وائرس کی نئی لہر، لاہور سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پربیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل طورپرطبی جانچ پڑتال، سعودی عرب،دبئی،شارجہ،ابو ظہبی،جرمنی،برطانیہ اور دیگر ممالک سے لاہور آنیوالے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا۔
ایئر پورٹ کےذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر محکمہ صحت کی ٹیمیں بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کر رہی ہیں، ایئرپورٹ پر مسافروں کی طبی جانچ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔بی کٹیگری ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے بھی ائیرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ سعودی عرب،دبئی،شارجہ،ابو ظہبی،جرمنی،برطانیہ اور دیگر ممالک سے لاہور آنیوالے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا۔

 واضح رہے گزشتہ روز کورونا کا خطرناک ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا، محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔  حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی ہسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب   انگلینڈ میں  کورونا کے باعث سخت ترین پابندیاں عائد کردیں، کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز میں اضافے پر  پلان بی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اومی کرون کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔پرانی پابندیاں پھر نافذ کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں