بی ایس کی طالبہ جنس تبدیلی کے بعد لڑکا بن گئی

10 Dec, 2020 | 09:51 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) نوشہرہ کلاں میں انیس سالہ حراسرجری کے بعدلڑکابن گئی، چارماہ پہلے ماہرجنسیات اورماہرنفسیات نے بھی حراکی جنسی تبدیلی کی تصدیق کردی تھی۔

نوشہرہ کے گورنمنٹ گرلز کالج میں پڑھنے والی بی ایس کی طالبہ حرا نے جنس تبدیل کروا لی ۔ حرا یعنی حسن شاہ آٹھ بہنوں اور میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی بہن تھی۔ انیس سالہ حرا کا نام اب حسن شاہ رکھ دیا گیا ہے۔ماہر جنسیات اور ماہر نفسیات نے بھی حرا کی جنسی تبدیلی کی تصدیق کر دی تھی۔ حرا یعنی حسن شاہ کی اسلام آباد کے کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال سے سرجری کروا دی گئی ہے۔
حرا یعنی حسن شاہ کے بڑے بھائی مسلم شاہ کا کہنا تھا کہ حرا میں لڑکوں والے اثرات دس سال کی عمر سے شروع ہو گئے تھے۔ اس کے کام کاج، بول چال لڑکوں والا تھا۔پہلے ہم دو بھائی مسلم شاہ اور ایاز شاہ تھے اللہ نے تیسرا بھائی دے دیا۔
خیال رہے کہ نوشہرہ کے گورنمنٹ گرلز کالج میں پڑھنے والی بی ایس کی طالبہ ہے ۔ حرا سے حسن شاہ بننے پر اہلیان علاقہ و رشتہ داروں کا حسن شاہ کے گھر میں آمد اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہیں۔

مزیدخبریں