(جنید ریاض ) گذشتہ روز بارش سے شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس 150 ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج لاہور شہر کے گردونواح میں صبح کے وقت دھند رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، آج درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہا جبکہ شام کے وقت 63 فیصد ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، گزشتہ روز بارش کے باعث شہر میں سموگ کی شدت میں بھی واضح کمی ہوگئی جس کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس 150 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
10 Dec, 2020 | 09:15 PM