ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے معروف ہاؤسنگ سکیم کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیئے

 ایف بی آر نے معروف ہاؤسنگ سکیم کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے4کروڑ 80لاکھ کی عدم ادائیگی پر پیراگون ہاؤسنگ سکیم اور 13کروڑ روپے کی نادہندگی پر ڈائریکٹر پیراگون سوسائٹی ندیم ضیاء کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔
 
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پیراگون ہاؤسنگ سکیم اور ڈائریکٹر پیراگون ندیم ضیاء کے تمام بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں، ڈائریکٹر پیراگون ندیم ضیاء کے اکاؤنٹس 13کروڑ روپے کی نادہندگی پر منجمد کئے گئے-

پیراگون ہولڈنگ 4 کروڑ 80لاکھ روپے کی نادہندہ تھی-ایف بی آر نے اکاؤنٹس اور جائیدادیں چھپانے پرآڈٹ کے بعد ٹیکس عائد کیا تھا-پیراگون ہولڈنگ اور ڈائریکٹر ندیم ضیا کا سال 2015سے 2017تک کا آڈٹ کیا گیا-کارپوریٹ ٹیکس آفس کے انفورسمنٹ زون ٹو نے پیراگون کے خلاف کارروائی کی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer