(جنیدریاض ) نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کا پیپر آوٹ آف کورس آنے پر طلبہ کی لاہور پریس کلب میں میڈیا کانفرنس،طلباء نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپر میں غلط ایم سی کیوز دینے پر انہیں متعلقہ سوالات کے مکمل نمبرز ایوارڈ کیے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ طلبہ کا کہنا تھا کہ پیپرصوبائی سطح پر پڑھائے جانے والی نصابی کتب سے نہیں دیا گیا،متعدد ایم سی کیوز ہرگز مشترکہ نکات سے نہ تھے، پیپر میں ایم سی کیوز کے آپشن بھی درست نہ تھے۔طلبہ نے مزید کہا کہ آپشن میں دی گئی مثالیں ایک سے زیادہ درست تھیں۔طلبہ نے پرچہ پہلے سے ہی سوشل میڈیا میں لیک ہوجانے کے حوالے سے تشویشں کا اظہار کیا۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ غلط سوالات کے مکمل نمبرز طلبہ کو دیئے جائیں یا پھر غلط سوالوں کیلئے ایسا فارمولا تجویز دیا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔پریس کانفرنس میں وائے ڈی اے اور والدین سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔