ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید  ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند اور دیگر فنی وجوہات کے بنا پر فلائٹ آپریشن متاثر، ملکی و غیر ملکی پانچ پروازیں منسوخ، چار تاخیر کا شکار رہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق شارجہ سے آنے والی پرواز پی اے 413 منسوخ کردی گئی۔دبئی جانے والی پرواز پی اے 416، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306، کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 کو منسوخ کردیا گیا۔

متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، جن میں جدہ جانے والی پرواز پی کے 9759 چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ برٹش ائیر کی پرواز بی اے 259 ایک گھنٹہ تاخیر سے لاہور پہنچی۔ 

دوسری جانب  ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹرین آپریشن بھی متاثر، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی 10 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
ریلوے انکوائری کے مطابق عوام ایکسپریس پانچ گھنٹے پچاس منٹ تاخیر کا شکار رہی، شاہ حسین ، فرید ایکسپریس تین گھنٹے، خیبر میل اڑھائی گھنٹے، جعفر ایکسپریس دو گھنٹے بیس منٹ، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس دو دو گھنٹے، شالیمار ایکسپریس، تیزگام ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی، دوسری طرف لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجکر 30منٹ کی بجائے رات 9 بجے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer