لاہور کی نئی تحصیل بنانے پرغور

10 Dec, 2020 | 06:53 PM

Raja Sheroz Azhar

(دلشاد راؤ) شہر کو انتظامی طور پر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے بعد ایک نئی تحصیل بنانے کی تجویز کی بھی بازگشت شروع ہوگئی نئی تحصیل نیاز بیگ میں تحصیل رائے ونڈ اور تحصیل سٹی کےموضع جات علاقے شامل کر کے ورکنگ پیپر تیار کرکیا۔
 
 تفصیلات کے مطابق  شہر میں نئی تحصیل سے متعلق تیار کیے گئے ورکنگ پیپرز کے مطابق نئی تحصیل ٹھوکر نیاز بیگ 5 قانگوئی, 28 پٹوار سرکل اور36موضع جات پر مشتمل ہو گی نئی تحصیل میں میں سٹی ماڈل ٹاون اور رائیونڈ کے موضع شامل کئے گئے ہیں، ضلع کی پہلے 5تحصیلیں موجود ہیں نئی تحصیل بنانے کی حتمی منظور ی بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کے بعد وزیر اعلی پنجاب سے مشروط ہو گی زیادہ کام کی وجہ سے پانچ کی بجائے چھ تحصیلیں بنانے کے ورکنگ پیپرز تیار کئے گئے۔

لاہور کا رقبہ اور آبادی بڑھنے سے شہریوں کو دفتری امور میں مسائل ہیں جائیدادوں کی منتقلی ، رجسٹریشن ، ڈومیسائل ، پٹواریوں کی کمی اور اسسٹنٹ کمیشنر کا نہ ملنا مسائل میں شامل ہے ضلع کی 5تحصیلوں میں سٹی ، ماڈل ٹاؤن ، رائے ونڈ ، کینٹ اور شالیمار شامل ہیں زیادہ بوجھ رکھنے والی تحصیلوں کا کام کم کرکے نئی تحصیل نیاز بیگ بنانے کی تجویز دی گئی ضلع کی نئی تحصیل نیاز بیگ بنانے کیلئے کام شروع کر دیا گیانئی تحصیل نیاز بیگ بننے کے بعد ضلع کی 6تحصیلیں ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں