ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت ایڈزکنٹرول پروگرام کےمقررہ اہداف پورےکرنےمیں ناکام

محکمہ صحت ایڈزکنٹرول پروگرام کےمقررہ اہداف پورےکرنےمیں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان: محکمہ صحت ایڈزکنٹرول پروگرام کےمقررہ اہداف پورےکرنےمیں ناکام، حکومت نےمنصوبے کے لئے مانگے جانیوالے مزید 1 ارب 30 کروڑ کے فنڈز دینےسے  انکار کردیا،  مقررہ اہداف پورے نہ کرنے اور بجٹ استعمال میں سستی پر منصوبے کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ۔

 ایڈز کے مریضوں میں اضافہ، محکمہ صحت ایڈز کنٹرول پروگرام کے مقررہ اہداف حاصل نہ کر سکا،جس پر ایڈز کنٹرول پروگرام فیز ٹو میں 2023  تک توسیع پر حکومت نے محکمہ صحت کو لال جھنڈی دکھا دی ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے منصوبے کے لئے مانگے  جانے والے مزیدایک ارب 30 کروڑکےفنڈزدینےسےانکارکردیاہے۔

حکومت نے ایڈز کنٹرول پروگرام کا آڈٹ بھی کروانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے ایڈز کنٹرول پروگرام کے مقررہ اہداف پورے نہ کرنے اور موجودہ بجٹ کے استعمال میں سستی پرتحفظات کااظہارکیاہے، یکم جنوری 2020  تک کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایڈزکے  مریضوں کی تعداد 20 ہزار956 ہے۔

اعداد و شمارکےمطابق لاہورایڈز میں  3  ہزار 380 مریضوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے ، ایڈز کنٹرول پروگرام پر اب تک منظور شدہ دو ارب آٹھ کروڑ  میں سے صرف ایک ارب آٹھ کروڑ خرچ کیے جاسکے ہیں، حکومت نے اس حوالے سے محکمہ صحت کی کار کردگی پر تحفظات اظہار کیاہے۔

Shazia Bashir

Content Writer