مریم نواز نے لیگی رہنماؤں و ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک دیدیا

10 Dec, 2020 | 07:40 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈوثرن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور لیگی رہنماؤں کا اجلاس، مریم نواز کا لیگی رہنماؤں کو لاہور کا جلسہ کامیاب کرنے کے حوالے سے رہنماؤں کو کارکنان لانے کا ٹاسک، ان کا کہنا ہے کہ حکومت ابھی سے بوکھلا گئی ہے۔ موجودہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں۔ جعلی حکمرانوں کو اب مزید وقت نہیں جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت جاتی عمرہ میں لاہور ڈوثرن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما رانا تنویر صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں اور لاہور کا جلسہ انتہائی اہم ہے اور اس کو کامیاب بنانے کے حوالےسے تمام رہنما اپنا متحرک انداز میں کام کریں۔ اس موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی حکمرانوں کو اب مزید وقت نہیں جا سکتا جبکہ ان حکمرانوں کا انجام اب قریب ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما برجیس طاہر، میاں عبدالرؤف، پیر اشرف رسول، کاشف پڈھیار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں