پنجاب پولیس 40کروڑ کے 'جی ایس ایم' لوکیٹر خریدے گی

10 Dec, 2020 | 10:24 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد  کو  ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرنے کے لیے پنجاب پولیس جدید نوعیت کے حامل کے چار تھری جی اور فور جی "جی ایس ایم" لوکیٹر خریدے گی۔ جدید لوکیٹرز کی خریداری کے لیے 40کروڑ فنڈز دینے کی سمری آئی جی پنجاب نے حکومت کو بھجوا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس دہشتگردوں، بڑےچوروں، ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لیے ایگزیکٹ لوکیشن حاصل کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔ جس کے لیے پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل جی ایس ایم لوکیٹر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے لیے 40 کروڑ سے تھری جی اور فورجی چار "جی ایس ایم" لوکیٹر خریدے جائیں گے۔ 2جی ایس ایم لوکیٹرزسی ٹی ڈی اور2سپیشل برانچ کودئیےجائیں گے۔ جی ایس ایم لوکیٹر خریدنے کے لیے 40کروڑ کے فنڈز کی سمری حکومت کوارسال کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب پولیس کے پاس15 ٹوجی، جی ایس ایم لوکیٹرزہیں، جن کی اب اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ جی ایس ایم لوکیٹرز کی آخری خریداری 10سال پہلے 2010 میں کی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دوسالوں سے فنڈزکی عدم فراہمی کے سبب جدید لوکیٹرز کی خریداری ممکن نہیں ہو سکی۔ اب یہ معاملہ آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ کے سامنے اٹھایا تھا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نے سمری بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں