الیبراک کا ایل ڈبلیو ایم سی کو مشینریدینے سے صاف انکار‎

10 Dec, 2020 | 03:55 PM

Shazia Bashir

 ایجرٹن روڈ(درنایاب) ایل ڈبلیو ایم سی کا ترک کنٹریکٹرز سے مشینری ہینڈ اوور لینے کے نوٹس کا معاملہ، ترک کمپنی اوزپاک کے بعد الیبراک نے بھی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو کروڑوں مالیت کی مشینری دینے سے صاف انکار کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق   ایل ڈبلیو ایم سی کو بغیر ورکنگ نوٹس دینے سے دہری ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ، البیراک نے لیگل ایسوسی ایٹس مسعود اینڈ مرزا کے ذریعے قانونی مشاورتی نوٹس بھجوایا، لیگل مشاورتی نوٹس کے مطابق معاہدے کی شق 29.1 کے تحت مشینری واپس کرنے کی شرط کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔

قانونی جواب میں کہا گیا ہے کہ شق کا اطلاق ایل ڈبلیو ایم سی سے لی گئی مشینری یا خریداری پر رقم کی واپسی پر ہوتا ہے، قانونی جواب کے مطابق کہا گیا ہے کہ البیراک کے پاس ایسی کوئی مشینری نہیں جو ایل ڈبلیو ایم سی کی امانت ہو، لیگل کنسلٹنٹ نے واضح کیا کہ البیراک کے پاس مشینری مانگنے کا نوٹس غیر قانونی ہے۔

اس وقت البیراک کے پاس کروڑوں روپے کی مشینری زیر استعمال ہے، اس سے قبل اوزپاک کی جانب سے بھی مشینری ہینڈ اوور کرنے سے صاف انکار کیا جاچکا ہے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں