وراثتی انتقال کیلئے عدالتی ڈگری کی شرط ختم

10 Dec, 2020 | 03:25 PM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (درنایاب) تاجپورہ اور شیرانوالہ گیٹ میں زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک بنانے کی منظوری دیدی گئی، وراثتی انتقال کیلئے عدالتی ڈگری کی شرط ختم کردی گئی، جبکہ ریور راوی پراجیکٹ میں شامل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اراضی کو بحال رکھنے کا بھی فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ 

ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی زیر صدارت گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا ،جس میں واسا کے تاجپورہ اور شیرانوالہ گیٹ زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینک ، وراثتی انتقال کے لئے کورٹ ڈگری ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود ، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ ، ایم ڈی واسا سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں بلڈنگ زوننگ رولز 2019 میں ایک مرتبہ پھر ترامیم منظور کرلی گئی، شعبہ ٹاؤن پلاننگ عجلت میں بنائے گئے قوانین میں پہلے بھی متعدد ترامیم کراچکا ہے، ہاوسنگ ڈائریکٹوریٹ کی ری سٹرکچرنگ کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی،  ایل ڈی اے کے لیگل ایڈوائزر کے کنٹریکٹ میں توسیع دے دی گئی، ایل ڈی اے کے دو لیگل ایڈوائزر کو کارکردگی کی بنیاد پر وارننگ دے دی گئی، ریور راوی پراجیکٹ میں شامل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اراضی کو بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 واسا کو گورننگ باڈی کے فیصلے کی روشنی میں ریور راوی اتھارٹی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی، ٹیپا میں ڈائریکٹر سٹڈی کی سیٹ ختم کرکے انفورسمنٹ میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی، ٹیپا کے انجینئرنگ ونگ کی بحالی پر اتھارٹی کے اعتراضات سامنے آئے۔ گورننگ باڈی نے واضح کیا کہ ٹیپا کوئی میگا پراجیکٹ نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں